جرم وانصاف
ضمنی الیکشن: پرویز الہٰی کے کاغذات جمع کرانے سے روکنے پر عدالت پنجاب حکومت پر برہم
18 Mar 2024
18 Mar 2024
(لاہور نیوز) ضمنی الیکشن میں پرویزالہٰی کے کاغذات جمع کرانے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کسی بھی امیدوار کو کاغذات جمع کرانے سے نہیں روکا جا سکتا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کر لی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں پنجاب حکومت جواب جمع کرائے۔
درخواست گزار کے مطابق پرویزالہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پولیس روک رہی ہے، پرویزالہٰی ضمنی الیکشن میں پی پی 32 سے حصہ لے رہے ہیں، عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پرویز الہٰی کے کاغذات جمع کرانے کے عمل میں پولیس کو مداخلت کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
