18 Mar 2024
(ویب ڈیسک) حکومت نے 15 اپریل سے افغان مہاجرین کے انخلا کا آپریشن فیز ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
15 اپریل کے بعد غیر قانونی قیام پذیر افغان مہاجرین کے بارے سفارتی سطح پر بھی رابطے کئے جائیں گے، غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار یقینی بنانے کا پلان تیار کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ نگران حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پلان تیار کرکے بڑی تعداد میں ان کی واپسی یقینی بنائی تھی۔