اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 182 ملزمان گرفتار

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس پتنگ بازی کے انسداد کیلئے متحرک ہے، 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 182 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران پتنگیں بنانے اور بیچنے والے 13 جبکہ 169 پتنگیں اڑانے والوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 1100 سے زائد پتنگیں، 106 چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سحر و افطار اور رات کے وقت پتنگ بازی روکنے کیلئے 239 پوائنٹس کو شارٹ لسٹ کر کے قریبی چھتوں پر اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے، بچوں کو پتنگ بازی سے نہ روکنے والے والدین اور فیملی ممبرز کے خلاف بھی کارروائی کریں گے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 9 سو سے زائد پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا مزید کہنا ہے کہ وہ پولیس اہلکار اور ماتحت افسران جنہوں نے پتنگ بازوں کو پیسے لیکر چھوڑا انکو محکمے سے برخاست کرکے حوالات میں بند کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے