اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب بھر کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی حالت زار بارے چشم کشا حقائق

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب بھر کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی حالت زار بارے چشم کشا حقائق منظر عام پر آگئے۔

کئی سال گزر گئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے مبینہ طور پر نئی سڑکوں کی تعمیر نہ کی، مواصلات و تعمیرات کی مبینہ کوتاہی کے اعدادوشمار لاہور نیوز سامنے لے آیا۔

دستاویزات کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو کو مجموعی طور پر 20 ہزار 56 کلومیٹر طویل ایک ہزار 42 سڑکوں کی ذمہ داری دی گئی،ان میں 10 ہزار 408 کلو میٹر طویل 398 ملحقہ سڑکوں کی بحالی  بھی شامل تھی۔

لاہور سمیت پنجاب کی ملحقہ سڑکوں کا 57 فیصد انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے،پنجاب کی ملحقہ 10 ہزار 408 کلومیٹر سڑکوں میں سے 5 ہزار 938 کلومیٹر سڑکیں خراب ہوچکی ہیں جبکہ  ملحقہ سڑکوں میں سے ایک ہزار 929 کلومیٹر بہتر اور 2 ہزار 541 کلو میٹر طویل سڑکیں بحالی کی منتظر ہیں۔

پنجاب بھر میں 9 ہزار 648 کلو میٹر طویل 644 مرکزی شاہراہوں کی ذمہ داری بھی سی اینڈ ڈبلیو کی ہے،مرکزی شاہراہوں میں سے 5 ہزار 558 کلومیٹر طویل 382 سڑکوں کی حالت بھی  مخدوش  ہے جبکہ مرکزی شاہراہوں میں 2 ہزار 444 کلو میٹر بہتر اور ایک ہزار 646 کلومیٹر سڑکیں بحالی کی منتظر ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 ماہ کے عرصے میں سڑکوں کی مرمت کے احکامات جاری کردیئے جن کی روشنی میں صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب احمد بھرتھ مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے کیلئے  پرعزم ہیں۔

صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ  عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہوں گی، پنجاب کے اضلاع کو ملانے والی شاہراہوں کے ساتھ ملحقہ شاہراہوں پر بھی کام ہو گا، بہتر سڑکوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی بحالی، مرمت میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سڑکوں کے لیے بہترین مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا، "سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال" پروگرام کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے