18 Mar 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو20 اپریل تک گرفتارکرنے سے روک دیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے عمر ایوب کی پانچ مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنما کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے پانچ مقدمات میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔