18 Mar 2024
(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے اڈا پلاٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق شہری محمد زین نے 15 پر اطلاع دی کہ تین ڈاکوؤں نے 30 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا ہے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کے دوران 2 ملزمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے ریسکیو کی مدد سے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہےجبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔