(لاہورنیوز) پی ٹی آئی (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پاک فوج کے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے جوان دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان میں امن و استحکام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔
اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پاکستان کے بہادر محافظ ہمارا قیمتی اثاثہ اور پاک فوج کے ماتھے کا جھومر ہیں، پاک فوج کے جوان عوام کے تحفظ کیلئے دن رات جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کمر بستہ ہیں، کچھ ناعاقبت اندیش گندی سیاست کے عزائم رکھنے والے سیاسی قیادت کے ٹک ٹاکر غلط نیوز اور منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور صرف پاکستان کی بات کرنی چاہئے، آج پوری قوم متحد ہوکر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم سکھ اور چین کی نیند سو رہے ہیں۔