17 Mar 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن نے 19 ،20 اور 21 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کیسز ڈی لسٹ کر دیئے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کیلئے مقرر تھے، الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کا کیس 21 مارچ کو سماعت کیلئے مقررکیا تھا۔
الیکشن کمیشن ڈی لسٹ کیسز کی نئی کازلسٹ جلد جاری کرے گا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف فرد جرم کے بعد کی کارروائی شروع ہونا تھی، دونوں پر اڈیالہ جیل میں فردجرم عائد کی گئی تھی۔
