(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اشرافیہ اربوں کماتی ہے مگر اُس طرح ٹیکس نہیں دیتی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو کریٹ کو بطور وزیرخزانہ لانے کا فیصلہ کیا گیا، ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کی ترجیح ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت پر دستخط کئے ہیں، مشکل وقت آیا تو پیپلزپارٹی ملک کیلئے ساتھ کھڑی ہوئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بطور صدر آصف زرداری وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے، کوشش ہوگی جو اہل شخص ہو سیاسی اتفاق رائے سے اس کی تقرری ہو، وفاقی کابینہ نئے اور پرانے سیاستدانوں اور ٹیکنو کریٹ کا امتزاج ہے، ٹیکس کا بوجھ مٹھی بھر اشرافیہ اٹھائے اس کا نظام وضع کیا جائے گا۔
وفاقی ویر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری تیزی سے چل رہی ہے جسے مکمل کیا جائے گا، ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کو مکمل کیا جائے گا، پچھلی حکومت میں پی آئی اے کی نجکاری کا شیڈول جاری کر دیا تھا، پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر کوشش ہے مئی میں مکمل کر لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، ڈیجیٹل نظام ہو جو چیز ملک میں آئے اس کا پتہ چلے، یہ چیز آئی ہے اتنا ٹیکس بنتا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے بزنس میں آسانی اور ٹیکس محصولات بڑھیں گے، پیپلزپارٹی سے مثالی تعلق قائم ہوگیا ہے اور اچھا چل رہا ہے۔
عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی روز کھانے کا مینو خود بناتے ہیں، پکڑے گئے افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہے، جب اسمبلی توڑی گئی اسد قیصر براجمان نہیں تھے اس لئے ان کی عزت کرتے ہیں۔