اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے تھے، پی ڈی ایم حکومت نے ملک بچایا: احد چیمہ

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے تھے، پی ڈی ایم حکومت نے ملک بچایا۔

صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے، میرے ساتھ جنہوں نے جو سلوک کیا اور جیل میں ڈالا اس کا جواب وہی دیں گے۔

احد چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مہربانی ہے انہوں نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دیا، مجھے بہت افسوس ہوا ہے جو کچھ ملک میں ہوا، وقت کا پہیہ ایک جیسا نہیں رہتا لیکن قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے، سدا اقتدار کسی کا نہیں رہتا سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے۔

احد چیمہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں میں اپنی اپنی خصوصیات ہیں، دونوں کا تقابلی جائزہ نہیں لیا جا سکتا، یہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بنانے کا فیصلہ کسی سے شیئر نہیں کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے