اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لٹن روڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(لاہور نیوز) لٹن روڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بچوں کو میو جبکہ ایک بچے کو سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں، بچوں کی شناخت 11 سالہ کائنات، 9 سالہ بسمہ اور 7 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی۔

 پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے جس کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے لٹن روڈ پر عمارت کی چھت گرنے کے واقعہ پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی اور سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ سکول سے واپس آنے والے بچوں کو کمرے میں چھوڑ کر ماں کھانا لینے گئی، بچے کمرے میں تھے، ٹی آر گاڈر سے بنی عمارت کی چھت گر گئی، اب تک ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے