اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج اسمبلی میں بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے:رانا آفتاب

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے 9 ماہ کے اللوں تللوں کا بجٹ پاس نہیں کرنے دیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےرہنما سنی اتحاد کونسل رانا آفتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت آج بجٹ نہیں آرڈیننس لا رہی ہے، حکومت نے ہسپتالوں میں ٹائلیں تو لگوا دیں لیکن دوائی نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کسی کام کا نہیں رہا، غریب آدمی جو موٹر سائیکل پر چلتا ہے اسکے بلا وجہ چالان ہو رہے ہیں، حکومت نے راشن کے نام پر قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، اسلام میں بھی ہے جب کسی کی مدد کی جائے تو خاموشی سے کی جائے، حکومت کو ابھی تک یہی نہیں پتا کہ کتنی آبادی کو راشن دینا ہے۔

رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ پنجاب میں حکومت نوازشریف کی ہے، مریم نواز کو کہنا چاہیے تھا پنجاب میں حکومت فارم 47 کی ہے، ہم اسمبلی میں بیٹھے ہیں، یہ تو ہمیں بھی نہیں برداشت کررہے۔

رہنما سنی اتحاد کونسل کا مزید کہنا تھا کہ کل ہمارے فاضل رکن عمیر وثیق کو 3800ووٹ سے ہرا دیا ہے، کبھی آپ نے سنا 12،12ہزار ووٹ ڈبل اسٹیمپ ہوئے ہوں؟ یہ جو ہورہا ہے  جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے