اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی لگا دی

15 Mar 2024
15 Mar 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ضمنی انتخابات کے انعقاد تک تمام متعلقہ اضلاع میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات تک کوئی سرکاری عہدیدار یا منتخب نمائندہ کسی ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کرے گا، 21 اپریل تک ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی سکیموں کا اعلان بھی نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو لاہور کے چار سمیت پنجاب کے 12 حلقوں میں ضمنی الیکشن ہو گا، لاہور میں پی پی 147 ، پی پی 149، پی پی 158 اور پی پی 164 میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سجے گا۔

2 نشستیں شہباز شریف ، ایک نشست عبدالعلیم خان اور ایک نشست حمزہ شہباز کے ایم این اے کی سیٹ رکھنے سے خالی ہوئی، این اے 119 کی نشست مریم نواز کی طرف سے خالی کی گئی، قصور کی نشست شہباز شریف نے چھوڑی ہے۔

علاوہ ازیں شیخوپورہ، تلہ گنگ، گجرات، وزیر آباد، نارووال میں بھی پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہو گا، بھکر، رحیم یار خان، ڈی جی خان کے حلقوں میں بھی ضمنی انتخابات کیلئے میدان لگے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے