14 Mar 2024
(لاہورنیوز) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا، وزیر خزانہ نے اقتصادی ترقی و استحکام کے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کرنے کے عزم کا اظہارکیا، آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے وزیر خزانہ کی تقرری پر مبارکباد دی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا مشن کے ساتھ مجموعی معاشی انڈیکیٹرز، مالیاتی استحکام پر حکومتی کوششوں پر بات چیت ہوئی، ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی کے شعبے اور حکومتی اداروں کی گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا وزیر خزانہ نے دوسرے جائزے کے دوران نتیجہ خیز ملاقاتوں کی امید ظاہر کی۔