اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کسٹمز میں کروڑوں کی ٹیکس چوری ! لیکن کیسے؟جانئے

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) کسٹمز میں ایس آر او کے غلط استعمال کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس آر او 492 کے غلط استعمال میں 2 فرضی یونٹس کی نشاندہی ہوئی ہے، 2امپورٹرز نے ایس آر او 492 کے ذریعے 22کروڑ 5لاکھ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی ہے۔ دونوں امپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ دونوں امپورٹرز نے ایس آراو 492 کے تحت امپورٹڈ خام مال کی پراسیسنگ کرکے 18ماہ میں برآمد نہیں کیا۔

 ایک امپورٹر نے اگست 2019 میں 2گڈز ڈیکلریشنز کے ذریعے ایس آر او 492 کے تحت درآمدات کی تھیں، جس کے بعد درآمدہ فیبرکس سے ویلیوایڈڈ مصنوعات تیار کرکے ان کی برآمدات میں ناکام رہا اور 11کروڑ 48لاکھ روپے کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا مرتکب ہوا۔

دوسری جانب پوسٹ کلیئرنس آڈٹ میں دوسرا امپورٹرایک فرضی مینوفیکچرنگ یونٹ ثابت ہوا، جس نے 12گڈز ڈیکلریشنز کے ذریعے کنسائمنٹس کی کلیئرنس حاصل کیں۔ دوسرے امپورٹر نے سیلزٹیکس ایکٹ کے شیڈول8 اور 12 کی خلاف ورزی کرکے 10کروڑ 57لاکھ روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری کی ۔

ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز کی جانب سے اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ امپورٹرز نے ایس آر او 492کے تحت خام مال درآمد کرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے بھاری منافع کمایا۔ ایس آر او 492 کے ناجائز استعمال کرکے مقامی مارکیٹوں میں مسابقت کے ماحول کو متاثر کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے