14 Mar 2024
(ویب ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات احسن اقدام ہے، یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آ گیا ہے کہ ہم لوگوں کو اُمید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتا ہے۔