14 Mar 2024
(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرا کامیاب قرار پائے۔
این اے 81 کے نتائج کو ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم ناہرا نے چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا، ری کاؤنٹنگ میں مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرا 3197 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔
دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرا نے ایک لاکھ 10 ہزار 57 ووٹ حاصل کئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد بلال اعجاز نے ایک لاکھ 6 ہزار 860 ووٹ حاصل کئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کامیابی پر لیگی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔