شہرکی خبریں
میاں اسلم اقبال کا پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں فوری متبادل اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مشورہ
14 Mar 2024
14 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملہ پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال نے پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں فوری طور پر متبادل اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا مشورہ دے دیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈر کا تقرر عمل میں لایا جائے گا، میاں اسلم اقبال نے اپنے حلف میں حائل حکومت پنجاب کی رکاوٹوں کے باعث متبادل رہنما کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویز دی ہے۔
ذرائع کے مطابق میاں اسلم اقبال کے پنجاب اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد انہیں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری دیدی جائے گی، میاں اسلم اقبال نے اپنے خلاف درج مقدمات اور گرفتاری کے لئے حکومتی اقدامات کے باعث خود کو اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے بجائے متبادل قیادت کی تجویز دی ہے۔