14 Mar 2024
(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بعد آج زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1120 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سٹاک ایکسچینج میں بڑے اضافے کے بعد 65 ہزار کی حد بحال ہو گئی، 100 انڈیکس 65 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار 48 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔