14 Mar 2024
(لاہورنیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ دیکھیں گے کہ اقدامات، اعلانات سے زیادہ نظرآئیں گے۔
اپنے بیان میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کا 24 واں پروگرام نہیں، پاکستان کا پروگرام ہے، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو پرائیویٹ سیکٹر کی طرف لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود کو ہم نیچے آتا دیکھیں گے، سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہو گا، حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی لانی ہو گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹلائز کرنا ہے، دعا کریں جس مشن پر آیا ہوں وہ پورا ہو اور ہم ملک کو بہتری کی طرف لے کر جائیں۔
