اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری ریٹ نظرانداز، گوشت کے بعد سبزی بھی شہریوں کی پہنچ سے دور

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گوشت کے بعد سبزی بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہے، شہریوں نےانتظامیہ سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

سبزیاں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں۔ پرائس مجسٹریٹ سرکاری قیمتوں کے اطلاق میں ناکام ہونے سے شہری پریشان ہیں۔

آلو کی سرکاری قیمت 55 روپے ، بازار میں 80 روپے ۔ پیاز کی 255 کی بجائے 290 روپے۔ ٹماٹر 140 روپے کی بجائے 180 میں فروخت ہو رہے ہیں۔

لہسن دیسی 375 کی بجائے 420 روپے، لہسن چائنہ 605 کی بجائے 650 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک کی سرکاری قیمت پانچ سوپندرہ مقرر، بازار میں 560 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔

میتھی کی سرکاری قیمت 50 روپے ، بازار میں 80 روپے کلو ۔ گوبھی کی سرکاری قیمت 90 روپے مقرر ،فروخت 110 روپے کلو میں جاری ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 285 مقرر ہے لیکن بازار میں 320 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے