14 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبہ بھر میں گراں فروشی پر 528 افراد گرفتار، 185 مقدمات درج کرلیے گئے۔
گزشتہ روز پرائس مجسٹریٹس نے 72ہزارمعائنے کیے، گرانفروشوں کو اوورچارجنگ پر 62لاکھ49 ہزارروپے کےجرمانے کیے گئے،کارروائیوں سے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کی گئی۔
اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی فراہمی، پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا،چیف سیکرٹری نے قصورمیں راشن بیگزگھرپہنچانے کی بجائے کلسٹرز میں تقسیم کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
چیف سیکرٹری نےکہا کہ مستحق افراد کو انکا حق ہر صورت گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے،غفلت برداشت نہیں۔21لاکھ 66ہزار راشن بیگز مستحق افراد تک پہنچا دیئے گئے ہیں۔