(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو سے متعلق وضاحتی پیغام شیئر کردیا۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے انسٹا سٹوری میں لکھا کہ اگر میڈیا پورٹلز میرے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس کو شیئر کرنے سے گریز کریں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔
انہوں نے لکھا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں نے انٹرویو کے دوران انتہائی ذاتی تعلقات پر کھل کر بات کی۔
امر خان نے لکھا کہ میں نے اپنی اس غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے اب میرے اس انٹرویو کو غلط انداز میں پیش نہ کریں، میں اپنے ساتھ منسلک ہر شخص کا بے حد احترام کرتی ہوں اور میرا مقصد کسی کو نیچا دکھانے کا نہیں تھا۔
اداکارہ نے لکھا کہ یوں عوامی طور پر کسی بھی چیز کے بارے میں ایمانداری سے اعتراف کرنے کے مختلف قسم کے اثرات ہوسکتے ہیں اس لیے انسان کو اس طرح کی چیزوں کو اپنی نجی زندگی تک محدود رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امر خان سینئر اداکارہ فریحہ جبیں کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔