13 Mar 2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر پہنچ چکے، بھیک مانگی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط سے مہنگائی کا طوفان مزید بڑھے گا، حکمران، اشرافیہ اپنا پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے، قوم اب مزید قربانیاں دینے کو تیار نہیں، کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس اختیار کرنے سے ہی ملک آگے بڑھے گا، قوم کو سودی قرضوں اور معیشت سے نجات چاہئے۔