13 Mar 2024
(لاہور نیوز) لاہور کے چار حلقوں سمیت پنجاب کے بارہ حلقوں میں 21 اپریل کو ضمنی الیکشن کا میدان لگے گا۔
پنجاب کے دو قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا، لاہور کے چار صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے حلقے میں ضمنی انتخاب ہو گا، لاہور میں پی پی 147 ، پی پی 149، پی پی 158 اور پی پی 164 میں ضمنی الیکشن ہو گا۔
دو نشستیں شہباز شریف ، ایک نشست عبدالعلیم خان اور ایک نشست حمزہ شہباز کے ایم این اے کی سیٹ رکھنے سے خالی ہوئی، این اے 119 کی نشست مریم نواز کی طرف سے خالی کی گئی، قصور کی نشست شہباز شریف نے خالی کی۔
شیخوپورہ ، تلہ گنگ ، گجرات ، وزیرآباد ، نارووال میں بھی پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو گا، بھکر ، رحیم یار خان ، ڈی جی خان کے حلقوں میں بھی ضمنی الیکشن کا میدان لگے گا۔