13 Mar 2024
(ویب ڈیسک) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد نے الیکشن نہیں لڑا نہ ہی اسمبلی میں کوئی سیٹ جیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے درخواست ہی نہیں دی، قانون کہتا ہے مخصوص نشستیں الیکشن لڑنے والی جماعت کو ہی مل سکتی ہیں۔
فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کی پٹیشن پر فیصلہ کرنا پڑے گا۔