(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 16 ویں اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 69 اور جانسن چارلس 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاسر خان 12، عثمان خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 8 گیندوں پر 20 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر نے 2، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔