12 Mar 2024
(لاہور نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر جماعت کے ذمہ داران نے مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، مولانا فضل الرحمان آج روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان مدینہ منورہ میں 3 دن قیام کے بعد عمرہ کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔