12 Mar 2024
(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پرعمل درآمد ہوگیا، یوٹیلٹی سٹورز پرگھی فی کلو 30 روپے سستا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت 365 سے کم کرکے335روپے مقرر کی گئی ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر قیمت میں کمی کا اطلاق آج سے کردیا گیا۔ گھی کی فی کلو قیمت پرسبسڈی 70روپےسے بڑھ کر100 روپے ہوگئی ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کےحجم میں 5 ارب روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا حجم ساڑھے 7 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کیا گیا۔