12 Mar 2024
(ویب ڈیسک) لیسکو نے رمضان المبارک کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں دس گھنٹے تک بجلی وقفے وقفے سے معطل کی جائیگی،سالانہ تعمیراتی کاموں کو بنیاد بنا کر ایک ماہ تک بجلی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
13مارچ سے 9اپریل صبح 7سے شام 5بجے تک بجلی بند ہو گی،گلشن راوی، ریواز گارڈن، قرطبہ چوک، شادمان گرڈ سٹیشن متاثر ہوں گے۔
لاہور کینٹ، ویلنگٹن مال، رحمان پارک گرڈ سٹیشن پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی۔ بھاٹی گیٹ اور فورٹ گرڈز سے بجلی کی سپلائی وقفے وقفے سے معطل رہے گی۔