اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمۂ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔

واضح رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔

میڈیاکو بھی بانی پی ٹی آئی کی کوریج سے روک دیا گیا

قبل ازیں پولیس نے میڈیاکو بھی اڈیالہ جیل کے باہر کوریج سے روک دیا،  میڈیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کی کوریج کرتا ہے۔

تاہم پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیئے، پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کیمروں والی جگہ پر بھی قناتیں لگادیں۔

اس حوالے سے موقع پر موجود سکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں، میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے