12 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے جارحانہ نصف سنچری کے بعد ناقدین کو خاموش رہنے کا اشارہ کردیا۔
لاہور قلندرز کے کپتان ایچ بی ایل پی ایس ایل 9میں کئی بار مڈل آرڈر میں بیٹنگ کیلئے آئے، ایک دو اچھی اننگز بھی کھیلیں۔
اتوار کے روز لاہور قلندرز کے کپتان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 28گیندوں پر ففٹی بنائی تو جشن مناتے ہوئے ناقدین کو انگلی سے چپ رہنے کا اشارہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے قلندرز کےبیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر سوالات اٹھا دیئے
واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سابق کپتان وسیم اکرم نے قلندرز کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قلندرز کی انتظامیہ کو سمجھنا چاہیے کہ شاہین آفریدی آل راؤنڈر نہیں ہیں۔