اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسحاق ڈار، رضا ربانی، فروغ نسیم اور فیصل جاوید سمیت 52 سینیٹرز ریٹائرڈ

12 Mar 2024
12 Mar 2024

(ویب ڈیسک) سینیٹ کے 52 ارکان مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے جس کے بعد جمہوری حکومتوں کی موجودگی میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہو گیا۔

11 مارچ 2024ء کو سینیٹ کے 52 ارکان کی مدت ختم ہو گئی، ریٹائرڈ ہونے والے ارکان سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کے 12، 12 اور پی ٹی آئی کے 8 سینیٹرز شامل ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، جمعیت علماء اسلام (ف)، پی کے میپ اور نیشنل پارٹی کے دو، دو، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹر ریٹائرڈ ہوا۔

سندھ اور پنجاب کے 12،12، خیبرپختوانخوا اور بلوچستان کے 11، 11، سابق فاٹا کے 4، اسلام آباد سے دو سینیٹرز اسد جونیجو اور مشاہد حسین سید بھی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی بھی سینیٹر نہیں رہے۔

اسحاق ڈار، رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو، فروغ نسیم، مظفر شاہ، ڈاکٹر شہزاد وسیم، مصدق ملک، ڈاکٹر آصف کرمانی، ولید اقبال، حافظ عبدالکریم، سیمی ایزدی، فیصل جاوید، پیر صابر شاہ، طلحٰہ محمود، مشتاق احمد، دلاور خان،روبینہ خالد اور اعظم سواتی بھی ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔

احمد خان، کہدہ بابر، شفیق ترین، طاہر بزنجو، نصیب اللہ بازئی، ہدایت اللہ خان، ہلال الرحمان اور شمیم آفریدی ریٹائرڈ ہونے والوں میں شامل ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور شوکت ترین کی نشستیں استعفوں کے باعث پہلی ہی خالی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے