اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

توانائی شعبے میں اصلاحات: شہباز شریف کی سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہورنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت توانائی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،وزیرِاعظم نے نجی شعبے اور سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی و گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا اور صارفین کے مفادات کا تحفظ ہے۔شہباز شریف نے زیرِ سمندر تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تیل و گیس شعبے کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کیلئے جامع پلان طلب کر لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گیس اور تیل کے شعبے میں چوری کرنے والوں کی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، عوام کے خون پسینے کی کمائی، قومی خزانے کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دوں گا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، گھریلو اشیا کو گیس کے بجائے بجلی پر چلانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے