11 Mar 2024
(لاہور نیوز) ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اور کل بروز منگل پہلا روزہ ہو گا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف شہروں سے رویت ہلال کو شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل بروز منگل یکم رمضان ہو گا۔