(لاہور نیوز) نئے ڈی جی طاہر فاروق نے دفاتر کا دورہ کیا، افسروں کی تاخیر سے آمد پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کیا، تمام سیکشنز کی ورکنگ کا جائزہ لیا، افسران اور عملے کو شہریوں کے ساتھ مثبت رویئے سے پیش آنے کی ہدایت کی۔
لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو میں طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے کا امیج بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدام کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ایل ڈی اے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنائیں گے۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ون ونڈو سیل کی کارکردگی کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا، جو افسر اور اہلکار وقت کی پابندی نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق افسران سروس ڈلیوری کو بہتر بنائیں۔
دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر ایڈمن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔