11 Mar 2024
(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے پی ٹی آئی پنجاب میں شیڈو کابینہ بنائے گی۔
میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں پنجاب میں شیڈو کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا، پنجاب میں ہر محکمے کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے مختلف ارکان اسمبلی کو شیڈو کابینہ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی، پبلک ریلیف کے حوالے سے حکومتی کارکردگی صفر ہے، تحریک انصاف ایک ایک محکمے پر چیک رکھے گی۔
انہوں نے کہا رمضان کی آمد ہے اور مہنگائی کا طوفان استقبال کر رہا ہے، پنجاب میں اس وقت انتقام اور جھوٹ کی حکومت ہے۔