11 Mar 2024
(ویب ڈیسک) حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی۔
مسلم لیگ ن این اے 148 میں پی پی پی کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گی، این اے 148 پر سابق وزیراعظم کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی پی پی پی کے امیدوار ہوں گے، جنرل الیکشن میں یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور ملک کو شکست دی تھی۔
جنرل الیکشن 2024ء میں مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد حسین ڈیہڑ تھے، حلقہ این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں تیمور ملک پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔