(لاہور نیوز) ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہوا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر 2023 ) کے دوران ملک میں 315322 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25.47 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 251305 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔
دسمبر 2023 میں ملک میں 55493 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو نومبر کے مقابلے میں 3.50 فیصد اور دسمبر 2022 کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہے۔
نومبر میں ملک میں 53618 میٹرک ٹن اور دسمبر 2022 میں 45857 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 751012 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 744561 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 0.87 فیصد زیادہ ہے۔
دسمبر میں ملک میں 126533 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو نومبر میں 128091 اور دسمبر 2022 میں 134267 میٹرک ٹن تھی۔