اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ دوبارہ سراٹھانے لگی، لاہور آج پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی نے پھر سے اپنے قدم جمانا شروع کردیئے۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے تو ہمارا تمام تر انحصار شاید صرف قدرت کی مہربانی پر ہی رہ گیا ہے،  بارش ہوتی ہے تو چند روز کے لیے صورت حال بہتر ہوجاتی ہے اور جیسے ہی بارش کے اثرات ختم ہوتے ہیں تو حالات میں پھر بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

آج لاہور میں پھر فضائی آلودگی نے اپنے قدم پوری مضبوطی کے ساتھ گاڑ لیے ہیں، 277 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں سب سے زیادہ  370اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، کوٹ لکھپت میں ایئرکوالٹی انڈیکس 360 رہا اور اِسی تناسب سے شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کے مطابق آلودگی میں کمی کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے