10 Mar 2024
(ویب ڈیسک) ایف بی آر کی ممبران کو ٹیکس اہداف یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور ممبر کسٹمز آپریشنز کو رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے ٹیکس اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور آئندہ مالی سال 2024-25 کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ملک امجد زبیر ٹوانہ کی زیر صدارت ہونے والے ایف بی آر کےبورڈ ان کونسل کے حالیہ اجلاس میں رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کی طرف سے حاصل کردہ ٹیکس وصولیوں کابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ہے۔