10 Mar 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کردیئے۔
ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7، 7 جنرل، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2،2 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، پنجاب اور سندھ سے ایک، ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمیشن سے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔