10 Mar 2024
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے رمضان المبارک کے سلسلے میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کردی۔
رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات تک نادرا نے اپنے تمام دفاتر کےاوقات کار صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک کردیئے جبکہ جمعۃ المبارک کے روز نادرا دفاتر صبح 9 سے دن 12 تک کھلے ہوں گے۔
اس کے علاوہ 6 روز کام کرنیوالے رجسٹریشن سنٹرز میں اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔
اسی طرح ڈبل شفٹ والے نادرا رجسٹریشن سنٹرز میں صبح کی شفٹ 9 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کام کرے گی جبکہ شام کی شفٹ کے اوقات کار ساڑھے 12 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔