اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ، سلمان اکرم سمیت متعدد گرفتار

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(لاہور نیوز) مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان بانی تحریک انصاف کی کال پر ریلی کی صورت میں جی پی او چوک پہنچے، ریلی کی قیادت رہنما تحریک انصاف علی اعجاز بٹر نے کی۔

ریلی کو روکنے کیلئے پولیس نے کارکنوں پر دھاوا بول دیا جس سے پی ٹی آئی کارکنان منتشر ہو گئے جبکہ پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے حافظ فرحت عباس سمیت 10 سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے موقع پر  ایم پی اے حافظ فرحت عباس کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ نے گرفتاری کروائی ہے۔

ادھر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ کو بھی حراست میں لے لیا، لطیف کھوسہ کو پولیس نے کینٹ کے علاقے سے گرفتار کیا جبکہ سلمان اکرم راجہ کو اچھرہ سے حراست میں لیا گیا۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن محمود کو شادمان سے گرفتار کیا گیا، سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرم عثمان کے بھائی ہارون اکبر کو بھی اچھرہ سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب قصور میں پارٹی قیادت کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنان کو احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا، قصور میں نکالی جانے والی ریلی کے دوران پولیس نے مقامی قیادت کو گرفتار کرلیا۔

قصور سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مہر محمد سلیم ایڈووکیٹ ، ٹکٹ ہولڈر حاجی مقصود صابر انصاری، تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر شاہد مسعود اور سردار نادر فاروق  سمیت  متعدد  کارکنان کو  پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے