اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ فارم 7 پر جاری کیا جس کے مطابق آصف زرداری 411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی 181 ووٹ حاصل کر سکے۔

فارم 7 کے مطابق کل 1044 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 مسترد ہوئے اس طرح درست ووٹوں کی تعداد 1035 تھی۔

آصف زرداری کو قومی اسمبلی سے 255، پنجاب اسمبلی سے 43، سندھ اسمبلی سے 58، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 8 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ ملے۔

سنی اتحاد کونسل کے حمایت یافتہ محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی سے 119، پنجاب اسمبلی سے 18، سندھ اسمبلی سے 3، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 41 اور بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔

الیکشن کمیشن نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدارتی انتخاب کا نوٹیفکیشن سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے