10 Mar 2024
(لاہور نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز و ہائر ایجوکیشن محمد خالد کے اعزاز میں ڈائریکٹر کالجز آفس لاہور میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن لاہور ڈویژن میاں محمد زاہدسمیت معزز مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حرا سمیت دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مہمانوں نے تعریفی کلمات کے ساتھ ساتھ محمد خالد کو تحائف اور گلدستے پیش کیے۔
ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر محمد خالد نے کہا کہ ان تمام ساتھیوں کا شکریہ جنہوں نے اس تقریب کو یادگار بنایا اور ہمیشہ میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔