اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کے 5 ماہ بعد ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

گزشتہ برس اکتوبر میں اداکارہ ماہرہ خان اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں، اب شادی کے پانچ ماہ بعد ماہرہ کے ولیمے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

ایک فوٹو گرافی انسٹاگرام پیج پر ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر جاری کی گئیں جن کے کیپشن میں واضح طور پر لکھا گیا کہ یہ تصاویر ماہرہ خان کے ولیمے کی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں ماہرہ خان نے سرخ اور مسٹرڈ رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے جبکہ کانوں میں جھمکے اور گلے میں ہار اور مالا اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں۔

شادی کی دیگر تمام تقریبات کی طرح ماہرہ اپنے ولیمے میں بھی انتہائی دلکش نظر آ رہی ہیں، تاہم ولیمے کی تقریب اکتوبر میں منعقد ہوئی یا پھر حال ہی میں اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے