اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کچھ لوگ مجھے بے وفا سمجھتے ہیں :یشما گل

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل نے بے وفا کہنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے شو میں اداکارہ یشما گل نے شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دیے۔

یشما گل نے کہا کہ اگر کچھ لوگ مجھے بے وفا سمجھتے ہیں تو انہیں لگتا ہوگا، اداکارہ نے شعر بھی سنایا ’وفاؤں کی ہم سے توقع نہیں مگر ایک بار آزما کر تو دیکھو۔

انہوں نے کہا کہ بات کوئی نہ کوئی ہوتی ہے تبھی تنازع بنتا ہے جہاں آگ لگتی ہے وہیں دھواں اٹھتا ہے۔

یشما گل نے کہا کہ 2024 الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا کیونکہ میرا ووٹ خانیوال میں ہے اور میں یہاں کراچی میں تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ڈراموں میں منفی کردار کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ اس میں کرنے کو کافی کچھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جلدی جذباتی نہیں ہوتی، سینئر جونیئر کے ساتھ زیادتی نہیں کرتے بلکہ وہ ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں۔

یشما گل نے کہا کہ شادی سکون کی چیز ہے پھر مسکراتے ہوئے کہنے لگیں کہ اور اس کے لیے شوہر کا ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یشما گل نے نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں کنزہ ہاشمی، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے