اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی2025: بھارت کی عدم شرکت پر پلان بی کیا ہوگا؟

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان میں آئندہ برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پیچیدہ ہونے لگے جبکہ بھارت کی ممکنہ عدم شرکت پر پی سی بی کا پلان بی اب تک تیار نہیں ہوسکا۔

آئی سی سی نے کچھ عرصے قبل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، پی سی بی نے حال ہی میں تین بڑے سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، البتہ ابھی تک ایونٹ کے کئی معاملات حل طلب ہیں۔

موجودہ حالات میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں لگتا، ایسے میں ایشیا کپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل اپنانا پڑ سکتا ہے جس سے اخراجات بے تحاشا بڑھ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے کی خواہش رکھتا ہے، ابھی پی سی بی نے کوئی فیصلہ تو نہیں کیا لیکن یو اے ای کا آپشن موجود ہوگا، دوسری جانب فروری، مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پی ایس ایل سمیت کئی لیگز سے متصادم ہوگی۔

ان ہی تاریخوں میں ایس اے ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی بھی ہوتی ہیں، اپریل، مئی میں آئی پی ایل ہوگی، بورڈ اور پاکستانی فرنچائزز کسی کو ابھی علم نہیں کہ آئندہ برس سپرلیگ کب ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے تاخیر سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے،آئی سی سی سے بعض معاملات پر یقین دہانی بھی لی گئی ہے۔

نئے چیئرمین محسن نقوی آئندہ ہفتے عالمی کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی کریں گے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر آئی سی سی اور بھارتی حکام سے کھل کر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے