اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

برے وقت میں معلوم ہوجاتا ہے اردگرد کون ہے اور کون نہیں: حارث رؤف

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہےکہ میں اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، برے وقت میں معلوم ہوجاتا ہےکہ میرے اردگرد کون ہے اور کون نہیں ہے۔

کراچی میں نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ کہاں غلطی کر رہا ہوں،کوشش کروں گا کہ انگلینڈ سیریز اور ورلڈکپ تک مکمل فٹ ہوجاؤں، اولین ترجیح اس وقت خود کو جلد ازجلد فٹ کرنا ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انجری کھیل کا حصہ ہے، پہلے کبھی ایسی انجری نہیں ہوئی، پی ایس ایل پاکستان کا بڑا ایونٹ ہوتا ہے، اس ایونٹ میں کھلاڑی کی زندگی کی بہترین یادیں بن رہی ہوتی ہیں، مین کھلاڑی سے ٹیم کی امیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں، انجری ہوجائے تو ٹیم بھی مشکل میں آجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی انجری سے بڑا افسردہ ہوں کہ کیوں نہیں کھیل رہا، ٹیم کو  میری ضرورت بھی ہے، ٹیم سے باہر رہ کر بھی اپنا کردار بخوبی ادا کر رہا ہوں، ٹیم میں شامل نوجوان بولرز کو ٹپس دے رہا ہوں، انجری ہوئی تو شروع میں کافی تکلیف رہی، تکلیف کی وجہ سے نیند بھی نہیں آرہی تھی۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ  آگے بہت کرکٹ آرہی ہے، فوکس ہے جلدازجلد اس انجری سے نجات حاصل کروں،کوشش ہوگی کہ سٹرانگ کم بیک کروں، میں خود کو کسی سے ثابت کرانے کے لیے کرکٹ نہیں کھیل رہا،  زندگی میں اتار چڑھاؤ  آتے رہتے ہیں کھیل میں بھی کارکردگی اوپر نیچے رہتی ہے،  معلوم ہےکہ کم بیک کیسےکرسکتا ہوں،  یقینی طور پر کچھ غلطیاں ہوئیں، کوشش ہوگی وہ غلطیاں نہیں دہراؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دوران انجری کھلاڑیوں اور کپتان شاہین نے بہت سپورٹ کیا، مینجمنٹ میں ثمین رانا نے بہت سہارا دیا، برے وقت میں سہارا مل جائے تو ہمت بنتی ہے، برے وقت میں معلوم ہوجاتا ہےکہ میرے اردگرد کون ہے اور کون نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے